انقرہ،5؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ شام میں جھڑپوں کے دوران داعش تنظیم کے 18ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔ترکی کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جھڑپوں میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور تین معمولی زخمی بھی ہوئے۔ترکی کی فوج کے ایک اور بیان میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے شمال میں داعش کے ٹھکانوں پر نو مختلف حملے کیے جن کے نتیجے میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔